لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی

لاہور(ادریس شیخ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ایک بار پھر گرفتاری سے بچ گئے، عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع ہو گئی۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ حمزہ شہباز کے کیسز میں قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، حمزہ شہباز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں سلمان بٹ ایڈووکیٹ بیرون ملک موجود ہیں، پیش ہونے کیلئے مہلت دی جائے، عید ہمارا خوشیوں بھرا تہوار ہے، لاہور ہائی کورٹ میں چھٹیاں ہیں، کیس عید کے بعد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ آپ دلائل دیں تاکہ ہمیں پتہ تو چلے کہ کیس کیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ دو ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے اور عبوری ضمانت میں مسلسل توسیع ہو رہی ہے، جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ دو، دو سال سے عبوری ضمانت کے کیسز التواء میں ہیں۔ عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی، حمزہ کی پیشی کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں