جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم پورٹ الزبتھ پہنچ گئی

پبلک نیوز: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم پورٹ الزبتھ پہنچ گئی۔ ایک دن آرام کے بعد شاہین وائٹ بال سے پریکٹس شروع کریں گے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریزفتح کرنے پاکستانی آل راونڈرز پورٹ الزبتھ پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں میں عماد وسیم، حسین طلعت، شعیب ملک اور محمد حفیظ شامل ہیں۔

بگ بیش میں شاندار کارکردگی دکھانے والے عثمان شنواری بھی جوہانسبرگ پہنچ گئے۔ ون ڈے سیریز سےقبل نئے کھلاڑی پہنچنے سے ٹیم پاکستان پروٹیز کیخلاف جیت کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 19جنوری کو ہو گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں