لورالائی: پولیس لائن پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، ایک پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ(پبلک نیوز) لورالائی میں پولیس لائن پر خودکش حملے کی کوشش، پولیس نے حملہ آوروں کو عمارت کے داخلی دروازے پر روک دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تین خود کش بمباروں نے پولیس لائن پر حملے کی کوشش کی تاہم تینوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس لائن پر تین خود کش حملہ آوروں نے آج صبح تین بجے حملے کی کوشش کی، تاہم انہیں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے داخلی دروازے پر ہی روک لیا اور مؤثر کارروائی کی، تاہم ایک خود کش حملہ آور نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

 

ایف سی اور کوئیک رسپانس فورسز نے موقع پر پہنچ کر پولیس لائن کو اپنے گھیرے میں لیا اور دو خود کش حملہ آوروں کو اندر ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار اللہ نواز شہید ہو گیاہے جبکہ دو زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر پولیس لائن کو کلئیر کروا لیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں