مکی گڑھ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، ایک فوجی جوان شہید

پشاور(پبلک نیوز) شمالی وزیرستان وادی شوال میں دہشت گردوں نے مکی گڑھ پوسٹ پر حملہ کیا، پاک فوج نے مکی گڑھ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی مادر وطن پر قربان ہو گیا۔

 

شمالی وزیرستان کی وادی شوال کی مکی گڑھ میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا، جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان کی بویا چیک پوسٹ کے قریب 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں لاشیں فوج کی پیڑولنگ ٹیم کو ایک نالے سے ملیں، لاشیں اسی علاقے سے ملی ہیں، جہاں گذشتہ روز فوجی چوکی پر حملہ ہوا، نالے سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے زخموں کے نشان ہیں، جس نالے سے لاشیں ملی ہیں، وہ خار قمر چوکی سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہے، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں