کراچی:دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، ایک دہشت گرد ہلاک

کراچی (پبلک نیوز) سپرہائی وے پر دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم حملہ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا، 3 فرار ہونے میں کامیاب۔ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا ہے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ 2 اہلکار زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔

 

کراچی میں سپرہائی وے پر دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم حملہ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا، جس میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے رات گئے۔ پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ دستی بم حملے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ فائرنگ بھی کی گئی۔

 

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حمہ آور مارا گیا تاہم اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص حملہ آور تھا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ہلاک حملہ آور سے پستول برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے کورنگی کی عوامی کالونی میں مشترکا کومبنگ آپریشن کیا، اس دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کے بائیو میٹرک کے ذریعے کوائف کا اندراج بھی کیا گیا۔

عطاء سبحانی  1 روز پہلے

متعلقہ خبریں