پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری۔ ایک ہفتہ کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،  ایک ہفتہ کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی بیل آوٹ پیکچ کے بعد مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 660 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب  انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ میں انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتہ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں