اوپیک اور تیل پیدا کرنیوالے 10ممالک کا 12لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاق

ویانا (پبلک نیوز) اوپیک تنظیم کے ارکان سمیت تیل پیدا کرنے والے 10 ممالک نے تیل کی پیداوار میں 12 لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاق کر لیا۔ پیداوار میں کمی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویانا میں دو روزہ مذاکرات میں اوپیک کے ارکان اور تیل پیدا کرنے والے 10 ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ 12 لاکھ بیرل کمی پر اتفاق کیا۔ تیل کی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے ایران، وینزویلا اور لیبیا کو استثنیٰ حاصل ہے۔

معاہدے کے تحت اوپیک کے 14 رکن ممالک تیل کی پیداوار میں یومیہ 8 لاکھ بیرل جبکہ روس سمیت دیگر 10 پارٹنرز یومیہ 4 لاکھ بیرل کمی لائیں گے۔ پیداوار میں کمی یکم جنوری سے کی جائے گی، تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں فوری اضافہ ہو گیا ہے۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں