پاکستان سپر لیگ 4 کی ٹرافی کراچی پہنچ گئی

کراچی (اوسامہ عتیق) پاکستان سپر ليگ کی چمچماتی ٹرافی کی نيشنل اسٹيڈيم میں رونمائی کی گئی۔ ايم ڈی پی سی بی نےاستقبال کيا۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شائقين نے تنگ کر رکھا ہے۔ فون کر کر کے ٹکٹس مانگ رہے ہيں۔

تفصیلات کے مطابق پی ايس ايل سيزن فور کی بائيس کلو گرام وزنی چمچماتی ٹرافی کی نيشنل اسٹيڈيم ميں رونمائی ہوئی۔ ٹرافی کو نجی کوريئر کمپنی کے دفتر سے ريلی کی شکل ميں نيشنل اسٹيڈيم لايا گيا۔ ايم ڈی پی سی بی نے استقبال کيا۔

فائنلسٹ ٹيموں کے کپتانوں کو بھی ٹرافی تھامنے کا موقع ملا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈيرن سيمی کا کہنا ہے کہ جيت ان کی ہوگی۔ واٹسن کو قابو کرنے کے ليے پلان بنا ليا۔

سرفراز احمد بھي جيت کے ليے پر اميد ہيں۔ مگر ٹکٹس کے ليے فون کرنے والوں سے پريشان نظر آ رہے ہیں۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گليڈي ايٹرز کے درميان فائنل کل کھيلا جائے گا۔ ٹرافی کس کا مقدر بنے گی فيصلہ ہوجائےگا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں