گیس بحران: وفاق کیخلاف سندھ حکومت اور اپوزیشن ایک آواز

کراچی (منیر ساقی) سندھ اسمبلی میں پہلی بار سندھ حکومت اور اپوزیشن ایک آواز ہو گئیں۔ وفاقی حکومت سے صوبے کے حصے کی گیس کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت میں پہلی بار سندھ میں حکومت اور اپوزیشن یک آواز ہو گئیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے یک آواز ہوکر صوبے میں گیس قلت پر قرار داد ایوان میں پیش کر دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے ہاتھ مضبوط کر دئیے۔ گیس پر اب وفاق کے سامنے اپنا مضبوط کیس رکھ سکوں گا۔

مراد علی شاہ نے سوال و جواب سیشن کے دوران انکشاف کیا کہ سندھ اور سمٹ بینک میں انضمام نہیں ہوا، معاملہ عدالت میں ہے۔ خیال رہے کہ ایوان میں سندھ ادارہ امراض قلب، کوڈ آف سول پروسیجر ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں