اپوزیشن نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کالا دھن سفید کرنے کا ذریعہ قرار دے دیا

اسلام آباد(ہرمیت سنگھ) پاکستان کی معیشت سخت دور سے گزر رہی ہے، حکومت کے مطابق سابقہ ادوار کی کرپشن اور نااہلی کے باعث وہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم جیسے بعض ناپسندیدہ فیصلے کرنے پر بھی مجبور ہے، دوسری طرف اپوزیشن اس معاملے کو لے کر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔

 

بلاشبہ اقتصادی و معاشی لحاط سے پاکستان بحرانی دور سے گزر رہا ہے۔ حکومت نے معاشی مشکلات کم کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے مجوزہ سکیم کو کالا دھن سفید کرنے کا ذریعہ اور پارلیمانی بالادستی کیلئے طمانچہ قرار دیا جا رہا ہے، کیا حالات اس بات کا تقاضا نہیں کرتے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ملک کو اقتصادی بحران سے نکالیں؟

 

اپوزیشن اراکین میں سے بعض کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم حکومت اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئےلا رہی ہے جبکہ کچھ کا کہنا تھاکہ ملک کی مفاد کی خاطر سب کو مل بیٹھنا ہو گا حکومتی اراکین کہتے ہیں کہ ملککی خاطر بعض اوقات مشکل فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں