قومی اسمبلی: سٹینڈنگ کمیٹیوں کے قیام، قانون سازی میں اپوزیشن کا عدم تعاون رکاوٹ

اسلام آباد (پبلک نیوز) قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن کا عدم تعاون رکاوٹ بن گیا۔ قومی اسمبلی میں تمام معاملات لٹکنے لگے۔

ذرائع کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹیوں کے قیام کا معاملہ ہو یا قانون سازی کا اپوزیشن کا عدم تعاون کا رویہ قومی اسمبلی میں تمام تر نئی پیش رفت میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا بہانہ بنا کر دیگر کمیٹیوں کی تشکیل میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت نے متعدد بار پیش رفت کی کوشش کی ہے لیکن کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔ اب اسپیکر اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک اپوزیشن کو تعاون پر آمادہ کرنے کی آخری کوشش کریں گے۔

اگر یہ کوشش بھی ناکام رہی تو حکومت کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور دیگر معاملات پر یک طرفہ پیش رفت کی جائے گی اور حکومتی اراکین کو شامل کرکہ قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں