اپوزیشن کے پاس قیادت ہے نہ نظریہ: وزیراطلاعات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ۔ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ کرپشن پر بات نہ کی جائے۔ اداروں کے ساتھ جو انہوں نے کیا وہ عوام کے سامنے آنا چاہیئے۔ سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے اداروں کو تباہ کیا گیا۔

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  اپوزیشن کے احتجاج اور واک آؤٹ کا کوئی جواز نہیں۔ اپوزیشن کو اگر جواب نہ ملے تو پھراحتجاج کریں۔ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ کرپشن پر بات نہ کی جائے۔ اداروں کے ساتھ جو انہوں نے کیا وہ عوام کے سامنے آنا چاہیئے۔ سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کو دن کو تارے اور رات کو اسرائیلی طیارے نظر آتے ہیں۔

ماضی کا حساب کیا جائے تو سب لوگ سامنے آجائیں گے۔ پی ٹی وی میں سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے خسارے میں اضافہ ہوا۔ پی آئی اے اور سٹیل ملز کا برا حال ہے۔ ملک کو تباہ کرنے والے ہمیں معاشی صورتحال پر درس دے رہے ہیں۔ پچھلے 2 دنوں میں سٹاک مارکیٹ میں 1450 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یہ وہ اعتماد ہے جو عوام وزیراعظم عمران خان پر کر رہی ہے۔

نوازشریف کی عملی سیاست پارلیمنٹ کے باہر تک محدود ہو گئی ہے۔ اپوزیشن کے پاس قیادت ہے نہ نظریہ۔ جعلی اکاؤنٹس میں فالودے والے کے اکاؤنٹس میں اربوں نکل آئے۔ جن کی 3 برسیاں ہو چکی ہیں ان کے اکاؤنٹس میں سے بھی کروڑوں نکل رہے ہیں۔ نوازشریف اور مولانافضل الرحمان کا ایجنڈا ذاتی مفاد کا تحفظ ہے۔ کشمیر کے یوم سیاہ پر مولانا فضل الرحمان کا ایک بھی بیان نہیں آیا۔

گردشی قرضہ 1200 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ وزیر اعظم خود معاشی پروگرام کی قیادت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں آج پاکستان کا مثبت تشخص ہے۔ پاکستان مسلم ممالک کے تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم  اور وفد کو مثالی عزت و احترام ملا۔ چینی قیادت نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔

انسان ہیں غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن سمت درست ہے۔ ہر کارکن کہہ سکتا ہے کہ عمران خان ایماندار ہیں۔ وفاقی وزیر عمر ایوب دانشمندی سے بجلی کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 75 فیصد لوگ متاثر نہیں ہوئے۔ 95 فیصد کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ ملک میں اندھیروں کا دور ختم، نئی صبح طلوع ہو رہی ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں