حمزہ شہباز کی پنجاب اسمبلی آمد پر 'چور آیا چور آیا' اور 'شیم شیم' کے نعرے

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ 2019-20 پر بحث کے حوالے سے آج بھی اجلاس ہوا جس میں ارکان اسمبلی سمیت اپوزیشن لیڈر بھی تشریف لائے۔

حمزہ شہباز کی ایوان آمد پر حکومتی ڈسیکوں کی جانب سے ڈاکو، شیم شمیم کے نعرے لگائے گئے جبکہ اپوزیشن اراکین نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔

حکومتی ارکان نے لوٹے لوٹے، جھوٹے جھوٹے کے نعرے لگائے اور حمزہ شہباز کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا۔ حکومتی ارکان نے دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا چور آیا کی شدید نعرے بازی سے ایوان سر پر اٹھا لیا۔

اپوزیشن اراکین نے گوعمران گو کے نعرے لگائے جس کے بعد ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ اپوزیشن نے گلی گلی میں شور ہے علیمہ باجی چور ہے، گلی گلی میں شور ہے عمران کی باجی چور ہے کے نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب سے ایوان میں وفات پاجانے والے اراکین اسمبلی ڈاکٹر خاور، غیاث الدین اور ڈاکٹر وسیم اختر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اسپیکر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی بجٹ 2019-20پر بحث 21جون تک جاری رہے گی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں