'حکومت گرانے کا شوق نہیں جھوٹ کے وزن سے حکومت خود ہی گرجائے گی'

لاہور (پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کو بحال کرنے کے لئے غیر مشروط تعاون کرتے ہیں جس کے جواب میں ڈاکو چور اور جیلوں میں ڈالا گیا۔ کیا گالیاں دینے سے معیشت ٹھیک ہو گئی یا ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔ نیازی صاحب مانگے تانگے ڈالر سے معیشت کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔

 

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملتان اور سکھر موٹروے تین سو ترانوے کلو میٹر والا نوے فیصد منصوبہ مکمل ہو چکا جس پر کوئی کام نہیں ہورہا۔ پی ٹی آئی حکومت نے اورنج لائن سفید ہاتھی قرار دیا، نیازی جنگلہ بس میٹرو کو کہا کرتے تھے کہ ایک سو ارب روپے تک کے پی تخمینہ چلا گیا لیکن وہاں سریا چوری ہورہا ہے۔ آپکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔

 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پہلے روز کہا معیشت کو بحال کرنے کے لئے غیر مشروط تعاون کرتے ہیں جس کے جواب میں ڈاکو چور اور جیلوں میں ڈالا گیا۔ کیا گالیاں دینے سے معیشت ٹھیک ہو گئی یا ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔ نیازی صاحب مانگے تانگے ڈالر سے معیشت کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔ پانچ ماہ کمر توڑ مہنگائی کے بعد ہوش آیا معیشت ٹھیک نہیں ہے۔ اگر پاکستان کی پرواہ نہیں تو جو مرضی کریں لیکن ہوش کے ناخن لیں۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن آٹھ سے اٹھائیس فیصد تک لے گئے لیکن حکومت اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ رحیم یار خان جائیں خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی دیکھیں تو اپنے وعدے کی یاد ستائے گی۔ جب کنٹینر پر چڑھ کر قوم کو سبز باغ دکھا رہے تھے تو سیلاب میں اسی وقت دو کروڑ ڈوب گئے تھے اس وقت لوگوں کو ریسکیو کیا۔

 

الزام تراشیوں سے لوگوں کو روزگار نہیں ملے گا رحم کریں۔ دو آئی جی کو چپڑاسیوں کی طرح ٹریٹ کیا گیا سواتی معاملہ پر وٹس ایپ پر افسر کو برطرف کیا۔ وزیر اعلی پنجاب خلیل کے گھر جائیں منیبہ کو دیکھیں اس کی آنکھوں میں یتیمی کا دکھ دیکھیں۔ اگر جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاتا۔

 

بزدار صاحب اس وقت بچوں کے پاس پھول لے کر گئے جب ان کے والدین کا سایہ اٹھ گیا۔ بزدار صاحب جوڈیشل کمیشن بنائیں، لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔ آج فی الفور جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے وگرنہ ان بچوں کے دکھ اور انصاف کا قتل ہو گا سچ کے لئے لڑوں گا اور بچوں کو انصاف ملنا چاہیے پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں