سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 55 ارب 64 کروڑروپے سے زائد بے قاعدگیاں کا انکشاف

اسلام آباد(جمشید خان) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سول ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ پیش، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 55 ارب 64 کروڑروپے سے زائد بے قاعدگیاں کا انکشاف۔ نیواسلام آباد ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، آڈٹ حکام نے سول ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن ڈویژن سمیت اکثر ادارے ضمنی گرانٹ پارلیمنٹ میں نہیں لاتے سرکارے ادارے چھ سال سے عمل نہیں کر رہے۔ آڈٹ حکام نے سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 55 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا۔

 

آڈیٹرجنرل نے مالی سال دوہزار بارہ تیرہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں 20 ارب روپے کی غیر تصدیق شدہ ادائیگی ہوئیں جن کا میئرمینٹ بک میں اندراج نہیں کیا گیا، کراچی میں سول ایوی ایشن 5ایکڑ زمین نجی پارٹی کو دینے سے 5 ارب 48 کروڑ کا نقصان ہوا۔

 

آڈٹ حکام نے جوائنٹ وینچر کی تبدیلی کے باعث 7 ارب سے زائد غیرقانونی ادائیگیوں کا معاملہ بھی اٹھایا تو شہبازشریف نے کہا کہ پیپرا رولز کے تحت منصوبے کا کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے بعد اس میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی، پہلی مرتبہ اتنی بڑے پیمانے کی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

 

شہباز شریف نے ایف آئی اے حکام سے معاملے پر دریافت کیا تو ڈائریکٹر ایف آئی اے نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر چیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جواب کی توقع نہیں تھی۔ ڈی جی ایف آئی کوخط لکھ کر ڈائریکٹر کے جواب سے آگاہ کریں۔ چیئرمین کمیٹی نے معاملے پر سیکریٹری قانون، ڈی جی ایف آئی اے اور ایم ڈی پیپرا کو طلب کر لیا۔

 

شہباز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے نئے ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ تھا، راجہ پرویز اشرف نے نام تبدیل کرنے سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پی اے سی نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھا پر اتفاق کیا۔ کراچی میں سول ایوی ایشن کے زمین کے معاملے پر شاہدہ اختر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر مالی بے قاعدگیوں کا معاملہ فخرامام کی سربراہی میں قائم زیلی کمیٹی کے سپرد کیا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں