شہباز شریف 8 جون کو پاکستان واپس پہنچیں گے

پبلک نیوز: پاکستان قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا لندن میں 7 جون کو میڈیکل چیک اپ ہوگا۔ ذاتی معالج شہباز شریف کا مکمل طبی معائنہ کریں گے جس کے بعد وہ 8 جون کو پاکستان پہنچیں گے۔ شہباز شریف پُر امید ہیں کہ ڈاکٹرز چیک اپ کے بعد ان کو سفر کی اجازت دے دیں گے۔

شہباز شریف پاکستان پہنچتے ہی اپنے بڑے بھائی نواز شریف اور والدہ سے ملاقات کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر ملکی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں