حکومتی پالیسیوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا: اپوزیشن رہنما

اسلام آباد (پبلک نیوز) بجٹ قریب آتے ہی سیاستدان بھی معاشی ارسطو بن بیٹھے۔ نیئربخاری، سینیٹر مصطفی کھوکھر، طلال چودھری نے حکومت مخالف پالیسیوں پر خوب طبع آزمائی کی۔

 

بجٹ کے قریب آتے ہی سیاستدان معیشت دان بن گئے۔  پیپلز پارٹی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اقتصادی سروے رپورٹس عمران خان ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل کر کے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو کے ترجمان  سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر رہا۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ آئندہ کئی سال تک حالات میں بہتری آنے کی کوئی امید نہیں۔

 

طویل عرصے تک منظر عام سے غائب رہنے والے ن لیگی رہنما طلال چودھری نے بھی تبصرہ کر ڈالا ان کا کہنا تھا کہ نالائق اعظم کی دعوت پہ آئی ایم ایف ملک لوٹ رہا ہے اور ملک پہ ڈاکہ ڈال رہا ہے۔ آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کرلوں گا؟ یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔

 

سیاسی میدان گرم ہو تو مراد سعید نے بلاول بھٹو کو مخاطب کر کے کہا کہ بلاول زرداری پچھلے 2 ہفتوں سے بجٹ پر تقریر رٹنے میں مصروف ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ بلاول کا تقریر نویس انہیں یہ بھی سمجھائے گا کہ دوسروں کی بات کیسے صبر سے سنتے ہیں، امید ہے رٹی رٹائی تقریر کے بعد بلاول ایوان سے بھاگیں گے نہیں اور ہماری بات بھی سنیں گے۔

 

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں