'حکومت کو نہیں چلنے دیں گے' اپوزیشن میں فارمولہ طے پا گیا

پبلک نیوز: حکومت کو اب نہیں چلنے دیں گے۔ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ مریم نواز ن لیگ اور بلاول بھٹو پیپلزپارٹی سے عوامی رابطہ مہم کی کمان سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایک ساتھ حکومت مخالف عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان حکمت عملی طے پاگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست چمکائے گی۔ پیپلزپارٹی سندھ میں گرفتاریوں کو اشو بنائے گی۔

مسلم لیگ ن سے نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز عوامی رابطہ مہم کی سرپرستی کریں گی۔ مریم نواز ممکنہ طور پر سرگودھا سے جارحانہ اننگز کا آغاز کریں گے۔ وہ ذوالفقار بھٹی کے حلقہ این اے 91 سرگودھا میں دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھائیں گی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین سندھ میں آغا سراج درانی کے حلقہ سے مہم چلائیں گے۔ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف میں جانے والے پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤں سے رابطے شروع کر دئیے۔ جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود اور وسطی پنجاب میں راجہ پرویز اشرف رابطے کریں گے۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں