متحدہ اپوزیشن کا 25جولائی کو مال روڈ پر پاور شو کرنے کا اعلان

 

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے پچیس جولائی کو مال روڈ پر پاور شو کرنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف اور ن لیگ نے لاہور میں جلسے کے لیے پنجاب حکومت سے اجازت نہ لینے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آل پارٹیز کانفرنس جماعتوں کی صوبائی اور ضلع لاہور کی قیادت کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کی۔ متحدہ اپوزیشن کے صوبائی مشترکہ اجلاس میں 25جولائی کویوم سیاہ منانے اور مال روڈ پر مشترکہ جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ جلسے کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی سے حسن مرتضی، چودھری منظور، اسلم گل، عزیز الرحمن چن جمعیت علماء اسلام ف کے مولانا امجداور ڈاکٹر عتیق الرحمان سمیت دیگر متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ن لیگ سے عطا اللہ تارڑ، عظمی بخاری، سابق مئیر کرنل ر مبشر سمیت لاہور کے لیگی منتظمین بھی اجلاس میں  شریک ہوئے۔

 

اپوزیشن رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کسی گرفتاری سے بلیک میل نہیں ہوں گے اور نہ ہی سیاسی گرفتاریوں سے حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ موخر کیا جائے گا۔ متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے مہنگائی اور ٹیکسز میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں