بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، گو عمران گو کے نعرے

اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے۔ بجٹ تقریر میں ٹیکسوں کے اعلانات پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ اپوزیشن ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے ہیں۔ ارکان کی جانب سے نعرے بازی اور شور شرابہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔ پی پی پی اراکین نے اجلاس میں پلے کارڈز اٹھا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف بجٹ نامنظور اور دیگر نعرے پلے کارڈز پر درج ہیں۔

وزیر مملکت کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے سخت نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ اپوزيشن نے بجٹ دستاویز پھاڑ دیں۔ وزیر مملکت نے کانوں میں ہیڈ فون لگا لیے۔

اپوزیشن کی جانب سے گو عمران گو اور آئی ایم ایف بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ حماد اظہر کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہوتے ہوئے سپیکر ڈائس کی طرف بڑھنا شروع ہوئے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں