علیم خان گرفتار ہو گئے، پنجاب حکومت کون چلائے گا، اپوزیشن کا رد عمل

پبلک نیوز: علیم خان کی گرفتاری پر اپوزیشن بھی میدان میں کود پڑی۔ پیپلزپارٹی نے علیم خان کیس میں وزیراعظم کو بھی شامل تفتیش کرنے کامطالبہ کر دیا۔ صوبائی وزیرناصرشاہ نےعلیم خان کی گرفتاری کو صرف دکھاوا قرار دے دیا۔ لیگی رہنما طلال چودھری نےکہا شکر ہے نیب کو حکومتی وزراء کی کرپشن بھی نظرآئی۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان کی گرفتاری پر اپوزیشن بھی دلیر ہو گئی۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو نے علیم خان گرفتاری کیس میں وزیراعظم کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مولابخش چانڈیو نےالزام لگایا کہ علیم خان، عمران خان کا سارا خرچہ اٹھاتے رہے۔ عمران خان کو شامل تفتیش کیے بغیراحتساب کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر ناصرشاہ نے علیم خان کی گرفتاری کو دکھاوا قرار دیتےہوئے، دہرے معیارکا الزام دہرا دیا۔

ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کا اور بلاتفریق ہونا چاہیے۔ نیب قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

لیگی رہنما محمد زبیر نےرد عمل میں کہا کہ علیم خان تو گرفتار ہو گئے۔ اب پنجاب حکومت کون چلائے گا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں