اپوزیشن کو جسٹس نہیں جسٹس قیوم، احتساب نہیں احتساب الرحمان چاہئیں: مراد سعید

اسلام آباد (پبلک نیوز) مراد سعید کے قومی اسمبلی میں اظہار خیال پر اپوزیشن سیخ پا ہو گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو جسٹس نہیں جسٹس قیوم چاہیے۔ انہیں احتساب نہیں احتساب الرحمان اور جنرل ضیا کی ضرورت ہے۔ تلخ جملوں پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے لیے مراد سعید بولنا شروع  ہوئے تو اپوزیشن بھی نشستوں سے کھڑی ہو گئی۔ اپوزیشن کی وفاقی وزیر کے سخت جملے پر واک آؤٹ کی دھمکی۔ اسمبلی میں سرد موسم میں شدید گرما گرمی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو جسٹس نہیں جسٹس قیوم چاہیے۔ انہیں احتساب نہیں احتساب الرحمان اور جنرل ضیا کی ضرورت ہے۔

تلخی کے بعد اسپیکر کی مداخلت پر وفاقی وزیر خاموش ہوئے لیکن پھر دوبارہ مائیک ملنے پر ایک بار پھر تلخی ہوئی۔ پھر کیا تھا، اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا، جس کے بعد اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا  گیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں