اپوزیشن کا منی بجٹ کے موقع پر دم دم مست قلند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) اپوزیشن نے فنانس بل پیشی کے موقع پر دم دم مست قلند کرنے کا منصوبہ بنا لیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن فنانس بل کی پیشی کے موقع پر احتجاج کرنے  کے لیے اکٹھی ہو گئی، حکمت عملی وضع کرنے  کے لیے خورشید شاہ اور نوید قمر نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔

فنانس بل پیش ہونے کے موقع پر مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے تمام امور پر مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت چھ ماہ میں تیسرا بجٹ لا رہی ہے،اسپیکر نے احتجاج نہ کرنے کی کوئی اپیل نہیں کی

نوید قمر کا کہنا تھا کہ آئین میں تمام امور واضح ہیں، حکومت کو آئینی طریقہ کار پر عمل کرنا ہو گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں