ضمنی انتخابات، فوجی افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دیئے گئے

اسلام آباد(پبلک نیوز) عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی پاک فوج مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تیار، ضمنی انتخاب والے حلقوں میں آج سے فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں فوج کے افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دیئے ہیں۔

 

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج کے افسر انچارج کے پاس مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات ہوں گے۔ یہ اختیارات الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کو درجہ اول کے اختیارات دیئے ہیں، ضمنی الیکشن کے دوران آفیسر انچارج کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر کارروائی کرے گا ۔

 

سکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چودہ اکتوبر کے ضمنی انتخابات کے لیے فوج 12 سے 15 اکتوبر تک تعینات رہے گی، 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے فوج 19 اور 22 اکتوبر تک تعینات رہیں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں