لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری،اورنج میٹرو ٹرین رواں ماہ ہی ٹریک پر دوڑے گی

لاہور(ادریس شیخ)لاہوریوں کے لئے خوشی کی بڑی خبر آگئی۔ اورنج میٹرو ٹرین رواں ماہ ہی ٹریک پر دوڑے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو ٹرین تجرباتی بنیادوں پر چلانے کے لئے پنجاب حکومت کو تجاویز ارسال کر دیں۔

 

مہنگائی اور سارے مسائل ایک طرف، آخر لاہوریوں کے لئے خوشی کی بڑی خبر آہی گئی۔ اورنج میٹرو ٹرین رواں ماہ ہی ٹریک پر دوڑے گی، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اورنج لائن میٹروٹرین پر تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ تین ماہ تک میٹرو ٹرین کو تجرباتی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

 

ڈیرہ گجراں کو علی ٹائون سے ملانے والی اورنج ٹرین کو چلانے کیلئے نیا ٹینڈر بھی جاری ہو چکا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق میٹرو ٹرین منصوبے پر 3 کھرب سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے آئندہ برس مارچ میں ٹرین کے فعال ہونے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔26سٹیشنز والی 27 کلومیٹر طویل پہلی ملکی لائٹ ریل پر کام کا آغاز 25 اکتوبر 2015 کو شروع ہوا۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں