ناروے میں سجا اوسلو ڈیزائن میلہ

 

پبلک نیوز: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں گھریلو تزین و آرائش کی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش سج گئی۔ یورپ بھر سے سیاحوں اور مقامی افراد نے اوسلو ڈیزائن فیئر کا رخ کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اوسلو ڈیزائن فیئر کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا۔ یورپ بھر سے 342 کمپنیوں نے اسٹالز لگائے۔ بین الاقوامی نمائش میں یورپی خواتین کی دلچسپی دیکھنے کے لائق تھی۔

 

 

نمائش میں گھریلو تزین و آرائش کی اشیاء کی نمائش کی گئی۔ اوسلو ڈیزائن فیئر نے سیاحوں اور مقامی افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ شرکاء کی جانب سے گھریلو تزین و آرائش کی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش کو خوب سراہا گیا اور آئندہ بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد پر زور دیا گیا۔

 

 

واضح رہے کہ اوسلو ڈیزائن میلہ گفٹ ویئر اور گھریلو اندرونی آرائش کے لیے تجارتی نمائش ہے جس کو کاروبار کے لحاظ سے نارویجن بازاروں میں ایک معروف مقام حاصل ہے۔ یہ میلہ تحائف اور اندرونی آرائش کے پورے شعبے میں مصنوعات کا جائزہ پیش کرتا ہے۔ زائرین پرانے اور نئے صارفین کو مل سکتے ہیں، معلومات حاصل کر سکتے ہیں جس سے صارفین اور حریف کے درمیان تعلقات استوار ہوتے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں