ڈالر کو پَر لگے تو پنجاب حکومت کے ذمے واجب الادا قرضوں میں اضافہ ہو گیا

لاہور(پبلک نیوز) ڈالر کو پَر لگے تو پنجاب کے قرضوں کو بھی اڑان مل گئی۔ پنجاب حکومت کے ذمے واجب الادا قرضوں میں ایک کھرب 3ارب 91کروڑ 66 لاکھ 65 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

 

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے سے پنجاب کے قرضوں کو بھی اڑان مل گئی۔ پنجاب حکومت کے ذمہ مجموعی طور پر واجب الادا قرضوں میں ایک کھرب 3ارب 91کروڑ 66 لاکھ 65 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔ پنجاب حکومت کے ذمہ جون میں قرض 6کھرب 57 ارب 16کروڑ31 لاکھ 35 ہزار روپے تھا۔

جون2018 میں ڈالر کی قدر 115 روپے 39 پیسے تھی۔ ڈالر کی قیمت 133روہے64 پیسے ہونے سے قرض میں ایک کھرب 3 ارب 91 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا۔غیر ملکی قرضوں سے چلنے والے جو پروجیکٹس ہیں ان کی لاگت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور میٹروٹرین منصوبہ کی لاگت میں بھی حکومتی ریکارڈ کے مطابق 2کھرب 16ارب روپے تک اس منصوبے کی لاگت ہو گئی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں