ضمنی انتخابات کا میلہ سج گیا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک بھرمیں پولنگ جاری، قومی اسمبلی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر مقابلہ۔ پہلی بار انٹرنیٹ ووٹنگ بھی ہو رہی ہے، سمندر پار پاکستانی ووٹ ڈالیں گے۔


ضمنی انتخابات کا میلہ سج گیا، پہلی بار سمندر پار پاکستانی ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت مل گئی۔ الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے کیلئے اہم اقدامات ہیں۔ انہیں پہلے بطور ووٹر رجسٹرڈ کیا گیا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ووٹرز کو ووٹر پاس ای میل آئی ڈی مہیا کیا گیا ہےاور اس ای میل آئی ڈی کے ذریعے وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔


آج قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہا ہے۔ الیکشن حکام کے مطابق بیرون ملک 364،7 پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر کیے گئے ہیں، ان میں سے اب تک بیرون ملک مقیم 1400 پاکستانی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے سے متعلق تمام طریقہ کار کیلئے ٹاسک فورس کی آئی ووٹنگ رپورٹ ویب سائٹ پر جاری کی جا چکی ہے۔

 

بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا ووٹ پاکستانی وقت کے مطابق کاسٹ کرسکیں گے۔ شام 5بجے تک بلاتعطل ووٹنگ ہوگی۔ 92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں