آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

پبلک نیوز: آکسفورڈ یونیورسٹی رواں سال راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دے گی۔ اعزازی ڈگری دینے کی تقریب 26 جون کو ہوگی۔

 

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان کو برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی نے موسیقی کے شعبہ میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے اعزازی ڈگری سے نوازانے کا علان کر دیا۔

 

لندن میں انکائینیا کے نام سے ہونے والی اس سالانہ تقریب میں گلوکار یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری حاصل کریں گے۔ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کا تعارف صوفیانہ موسیقی قوالی کے پاکستانی گلوکار کے طور پر کیا گیا ہے۔

 

راحت فتح علی اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کر چکے ہیں۔ راحت فتح علی خان نے ٹیلی ویژن، سیریلز، لالی وڈ اور بالی وڈ میں اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں۔ اعزازی ڈگری دینے کی تقریب 26 جون کو منعقد ہوگی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں