پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کا امکان

اسلام آباد (پبلک نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کا امکان ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کا فارمولا طے پا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کا امکان ہے۔ شاہ محمود قریشی چین سے واپسی پر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کا فارمولا طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 19 کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق حکومت اور اتحادیوں سے ہو گا۔ تحریک انصاف کے ارکان کو 15 قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔ حکومت کے اتحادیوں کو چار کمیٹیاں دی جائیں گی۔ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک کمیٹی ملے گی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی اور جی ڈی اے کے حصہ میں بھی ایک ایک کمیٹی آئے گی۔ اپوزيشن جماعتوں کو 15 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی۔ حکومت نے کمیٹیوں کے لیے نام وزات پارلیمانی امور کو بھجوا دیئے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں