پاک فضائیہ کی بڑی کامیابی، 4 جےایف 17 تھنڈرز کی اوور ہالنگ مکمل

 

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاک فضائیہ کی بڑی کامیابی، 4 جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی اوور ہالنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ایئرکرافٹ ری بلڈ فیکٹری کامرہ میں طیاروں کی رونمائی ہوئی ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری کامرہ میں 4 اوورہال جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تقریب رونمائی کی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 4 طیاروں میں سے 2 چین جبکہ 2 طیارے کامرہ میں اوورہال کیے گئے۔

 

 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے افسروں اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ ائیر چیف نے خود انحصاری کے حصول میں چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے بھرپور تعاون کو سراہا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں