گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کی دیواروں پر بکھرے ثقافت کے تصویری رنگ

سیالکوٹ (پبلک نیوز) سیالکوٹ میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے شہر کو خوبصورت کرنے اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے گورنمنٹ مرے کالج کی دیوار کو رنگ برنگی پینٹگز سے سجا دیا۔ سیالکوٹ کے شہری طلباء کی صلاحتیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے اور سیالکوٹ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے کلر آف پاکستان مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے گورنمنٹ مرے کالج کی دیوار پر رنگ برنگی پینٹگز بنا کر پاکستانی ثقافت کو تصویری رنگ میں پیش کیا۔

مقابلے میں حصہ لینے والے طلباوطالبات  کا کہنا تھا کہ کہ دیواروں پر وال چاکنگ شہریوں  کو ناگوار گزرتی ہے اس لیے ہم نے مرے کالج کی دیوار پر خوبصورت رنگوں سے بنی تصاویر پینٹ کر دی ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔

سیالکوٹ کی سڑکوں پر ثقافت کے رنگ بکھیرتے طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے سیالکوٹ کی سڑکوں کو پینٹگ سے سجا کر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں  گے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سےجہاں شہر کو صاف ستھرا کرنے میں مدد ملے گی وہیں پر انہیں اپنی صلاحیتوں کا نکھارنے کا موقع بھی ملے گا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں