امریکہ: پاک افغان فنڈ میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر میں لگانے کا فیصلہ

پبلک نیوز: امریکی صدر نے افغانستان اور پاکستان کے لیے مختص فنڈز کو میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر میں استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹرمپ کو کانگریس کے اختلاف کے باعث فنڈز کے اجراع میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے لیے مختص ڈیڑھ ارب ڈالر کا فنڈ اب میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر پر لگے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ سنا دیا۔ کانگریس کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے کے بعد امریکی صدر نے فنڈز کی منتقلی کا فیصلہ کیا۔

 

قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شنہان نے کہا کہ دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ یہ رقم امریکا کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے لیے مختص کوالیشن سپورٹ فنڈ سمیت متعدد پروگرامز سے لی جائے گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں