پاک بحریہ، انڈونیشین بحریہ کی مشترکہ مشق سی تھنڈر فور کامیابی سے مکمل


اسلام آباد(سلمان علی اعوان) پاک بحریہ ہر دم چوکس، ہمہ وقت تیار، دشمن کو غرق کرنے کو بے تاب مگر دوستوں کو گلے لگانے اور امن برقرار رکھنے میں بھی بے مثال، برادر مسلمان ملک اندونیشیا کے ساتھ میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے سالانہ بحری مشق سی تھنڈر دؤفور کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔

 

پاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کے اسپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق سی تھنڈر فور کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چوتھی سالانہ بحری مشق سی تھنڈر کراچی اور کھلے سمندر میں سات روز تک جاری رہی۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس نے مشق میں حصہ لیا۔ مشق کا مقصد اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط ، آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔

سی تھنڈر فور کے دوران انسداد دہشت گردی کے لئے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزکیے گئے۔سی تھنڈر پاکستان اور انڈونیشین بحریہ کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشق کے دوران حاصل کئے گئے پیشہ ورانہ تجربات دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کومزید فروغ دیں گے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں