آرمی چیف نے صادق آباد کے 330کلو وزنی بیمار شہری کی فریاد سن لی

پبلک نیوز: آرمی چیف نے صادق آباد کے 300کلو وزنی بیمار شہری کی فریاد سن لی۔ موٹاپہ کے شکار شہری کو آرمی ایئرایمبولینس سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ نور حسن اور اہل خانہ کا آرمی چیف اور پاک فوج کا شکریہ۔

 

تفصیلات کے مطابق پاک فوج امن دشمنوں کے خلاف محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے اور ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی مدد میں بھی پیش پیش ہے۔ آرمی چیف نے صادق آباد کے بیمار شہری کو آرمی ایئرایمبولینس سے لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد شہری نور حسن کو صادق آباد سے رحیم یار خان منتقل کیا گیا اور اس کے بعد آرمی کے ہیلی کاپٹر میں اسے لاہور منتقل کیا گیا جہاں نجی اسپتال میں اس نور حسن کا آپریشن کیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ صادق آباد کے شہری نور حسن کا وزن 330کلو گرام ہے اور وہ موٹاپے کے باعث عام ایمبولینس میں علاج کے لیے لاہور نہیں آ سکتے تھے انہوں نے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے درخواست کی تھی کہ انہیں ایئر ایمبولنس کی سہولت دی جائے۔

 

نور حسن کی سرجری لاہور کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر معاذ کریں گے۔ نور حسن اور اس کے اہل خانہ نے ایئر ایمبولینس اور علاج کے انتظامات کروانے پر آرمی چیف اور پاک فوج کو سلام پیش کیا، ڈاکٹر معاذ نے بھی آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں