خنجراب ٹاپ، میراتھن ریس پاک آرمی کے ایتھلیٹس نے جیت لی

 

پبلک نیوز: خنجراب ٹاپ میراتھن ریس پاک آرمی کے ایتھلیٹس نے جیت لی ہے۔ پہلی تینوں پوزیشنز پاک آرمی کے ایتھلیٹس کے نام رہیں ہیں۔ ریس میں پاکستان سمیت 17 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن کی 42 کلومیٹر ریس میں تینوں پوزیشنیں پاک آرمی کے ایتھلیٹس نے جیت لیں۔ پہلی پوزیشن عمیر حیدر نے حاصل کی، محمد فہیم نے دوسری اور سہیل تنویر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ ریس میں پاکستان سمیت 17 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ میراتھن میں 39 غیر ملکی ایتھلیٹس سمیت 154 ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں