پاکستان امن کا حامی ہے مگر عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: آرمی چیف


راولپنڈی(پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں بھارت کو یو این قراردادوں کا احترام کرتے ہوئے کشمیرمیں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چین کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے پی ایل اے کے کمانڈر آرمی جنرل ہان ویگو اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک چین دفاعی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ خلیج کی صورتحال اور افغانستان میں امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل نہ ہونے کی صورت میں کشمیر میں جاری صورتحال کے ممکنہ نتائج سے آگاہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن قوم کے وقار اور اصولوں پر سمجھوتے پر نہیں۔ بھارت کو یو این قراردادوں کا احترام کرتے ہوئے کشمیرمیں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ چین کی فوجی قیادت نے کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو سراہا۔ امن کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ دونوں ملکوں کی فوجی قیادت نے اتفاق کیا کہ پاک بھارت جاری کشیدگی دور نہ ہونے سے خطے کے امن واستحکام پرسنگین نتائج ہوں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں