پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات روانہ

کراچی (پبلک نیوز) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات روانہ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے۔ جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں