پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ایک روز میچ بارش کی نذر ہو گیا

اوول (پبلک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث پہلا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان نے 19اوورز میں 2وکٹوں پر 80رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان نے 19اوورز میں 2وکٹوں پر 80رنز بنائے۔

امام الحق 42 اور حارث سہیل 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان 3 اور بابر اعظم 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز بھی مکمل نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ 5میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 11مئی کو کھیلا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں