ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایشین گیمز سے بائیکاٹ

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ایشین گیمز سے بائیکاٹ کے بعد صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میدان میں آگئے۔ معاملات سلجھانے کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایشین گیمز سے بائیکاٹ کا معاملہ۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے معاملات سلجھانے کی یقین دہانی کرادی۔ جس کے بعد کھلاڑیوں نے بھی ٹریننگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا

 قومی ہاکی ٹیم کے سینئر کپتان رضوان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر بڑے ایونٹ کے فنڈز پی ایچ ایف کو نہیں ملتے۔ جس سے کھلاڑی ذہنی مسائل سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ جذبات میں آکر ہم نے قدم نہیں اٹھایا تھا۔ سینئر کپتان رضوان نے کہا کہ ہم نے بائیکاٹ نہیں کیا تھا بلکہ ابھی بھی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ ہماری رینکنگ تنزلی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ کئی ماہ سے ہمیں ایک پیسہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کا حق ادا کیا جائے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں