ایشیاء کپ2018، پاک بھارت ٹیمیں چھکوں چوکوں سے بھرپورٹاکرا کرنے کو تیار

دبئی(پبلک نیوز) ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہونے جا رہا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے۔ شائقین کرکٹ کو بے صبری سے ساڑھے چار بجے کا انتظار ہے، جب میچ شروع ہو گا۔ کپتان سرفراز سمیت پوری قوم جیت کے لیے پرعزم ہے۔

شائقین کرکٹ چھکوں، چوکوں اور سنسنی سے بھرپور ایشیاء کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لئے تیار ہو جائیں۔ روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ دنگل سجنے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔ بلے بازفلک شگاف چھکوں اور چوکوں سے شائقین کرکٹ کی دھڑکنیں بڑھائیں گے، تو باولرز بھی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچائیں گے۔

 

پاک بھارت ٹاکرے کے بعد گروپ اے کی حکمرانی کا فیصلہ بھی ہو جائے گا۔ تاہم ٹاپ فور مرحلے میں کون سی ٹیم کس کے مقابل ہو گی۔ اس کے لئے بنگلہ دیش اور افغانستان کے گروپ میچ کا انتطار کرنا ہو گا۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے دبئی انٹرنیشنل اسیٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

 

پاک بھارت میچ کیلئے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔ بھارت کے خلاف آج کے میچ کیلئے ممکنہ قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد،امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف علی، فہیم اشرف، عثمان خان شنواری، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور پر مشتمل ہوگی۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں