پاک بحریہ کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق "امن 2019" کا آغاز ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) پاک بحریہ کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق 'امن 2019' کا آغاز، تقریب میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

پاک بحریہ کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق 'امن 2019' کا آغاز ہو گیا، پاکستان سمیت 46 ممالک کے پرچم لہرانے کی تقریب اور مارچ پاسٹ ہوا۔ مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی تھے۔ تقریب میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جدید دور کے چیلنجز کا تقاضا ہے کہ مل کر مقابلے کیے جائیں۔

پاک بحریہ 2007ء سے کثیر الملکی امن مشقوں کی میزبانی کر رہی ہے، جو ہر دو سال بعد باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے۔ مشق دو اہم مراحل ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل ہو گی، سی فیز میں سمندر میں مشقوں کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ ہاربر فیز میں سیمینارز، مباحثے اور عملی مظاہرے منعقد ہوں گے۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، سی پیک اور بحرِہند کی دنیا اور عالمی معیشت میں اہمیت کے باعث مشترکہ بحری مشق انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے اور اسے "امن کے لیے متحد" کے عزم سے منسوب کیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں