عید کے پہلے روز پاکستان ریلوے کے کرایوں میں 50فیصد رعایت کا اعلان

کراچی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی طرف سے عید کے پُرمسرت موقع پر ریلوے پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان  کر دیا گیا ہے۔

 

عید کے پہلے روز پاکستان ریلوے کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سپیشل ٹرینوں کے علاوہ مسافروں کی مزید سہولت کے لیے مختلف ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس میں اضافی کوچز لگائی جائیں گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں