پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

پبلک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس نے کیویز کو سیریز میں وائٹ واش کرنےکے لیے تیاری پکڑ لی۔ بابر اعظم کا بلا رنز اُگلے گا تو حفیظ کیویز باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیں گے۔ پاکستانی باؤلرز بھی سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد وائٹ واش پر نظریں جما لیں۔ سیریز میں گرین شرٹس کو دوصفر کی واضح برتری حاصل ہے۔

ابوظہبی میچ میں پاکستانی باولرز نے کیویز بلے بازوں کو حواس باختہ کرکے فتح یقینی بنائی جبکہ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے کیویز باؤلز کے چھکے چھڑا کر سیریز پاکستان کے نام کر دی۔

سیریز میں کیویز کے خلاف شاہینوں کے دونوں مقابلے دلچسپی اور سنسنی سے بھرپور رہے۔ جسے دیکھتے ہوئے امید کی جارہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ بھی دلچسپی اور سنسنی سے بھرپور ہوگا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں