پاک سری لنکا پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ، شیڈول تبدیل

 

کراچی: پاک سری لنکا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اب 29 کی بجائے 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلسل بارش نے شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ شائقین کو کرکٹ کی بحالی کے لیے تھوڑا اور انتظار کرنا پڑے گا۔ گراونڈ کی آوٹ فیلڈ میں تاحال پانی جمع ہے۔ پاک سری لنکا دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اب 29 کی بجائے 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیمیں واپس ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 153 ایک روزہ میچز ہو چکے ہیں جس میں سے 90 میچز میں پاکستان جبکہ 58 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد لاہور میں ٹی 20 سیریز شیڈول ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں