پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7وکٹوں سے شکست

پبلک نیوز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے پہلےکھیلتے ہوئے 82رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی ناہیدہ خان 33رنز بناکر میچ کی بہترین کھلاڑی رہیں۔

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کی تیاریوں کے لئے پی ایچ ایف نے31 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا جبکہ کئی بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی کروا دی۔ ٹیم انتظامیہ شفقت رسول ، ارسلان قادر، راشد محمود،رضوان علی سمیت دیگر کھلاڑیوں کے کھیل سے متاثر نہیں اس لئے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔۔۔ایونٹ 18اکتوبر سے مسقط میں شروع ہو گا۔

یوایفا یورپا فٹ بال لیگ میں چیلسی اپنے پہلے امتحان میں کامیاب ہوگئی۔ ویڈیوٹون کے خلاف میچ میں چیلسی کو ایک صفر سے کامیابی ملی۔ میچ کا واحد گول الوارو موراٹا نے میچ کے 70ویں منٹ میں سکور کیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں