سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزارت کا ایچ ای سی کے تعاون سے سٹیم سکولز شروع کرنیکا فیصلہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ایچ ای سی کے تعاون سے سٹیم سکولز شروع کرنے کا فیصلہ، چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی وفاقی وزیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

 

تفصیلات کے مطابق سٹیم سکولز میں نئی نسل کو سائنس و ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی تعلیم دی جائے گی۔ پاکستان کے تمام اضلاع میں سٹیم سکولز قائم کیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر پاکستان کی سات یونیورسٹیوں کو سٹیم  سکولز منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی جانب سے وفاقی وزیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ دو دو اسکولز کو سٹیم ایجوکیشن کی تربیت دینے کے لیے ان یونیورسٹیوں کے حوالے کیا جائے گا۔ سٹیم ایجوکیشن دینے والے اساتذہ کو اعزازی وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

 

ترجمان سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق اس منصوبہ کے تحت اسمارٹ اسکولز بھی قائم کیے جائیں گے۔ 17 اکتوبر کو سر سید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر بین الاقوامی سائنس کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سائنس کانفرنس میں دنیا بھر سے نامور سائنسدانوں کو مدعو  کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں