سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) سی پیک منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اعلیٰ سطح چینی وفد کی وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔


پاکستان اور چین کے گیم چینجر منصوبے سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطح چینی وفد چینی وزیر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں پاکستان پہنچا، وفد کی وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس میں سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

ملاقات میں سی پیک کے پہلے مرحلے کی بر وقت تکمیل پر چینی وفد نے وزارت مواصلات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، چینی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کی آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔ ملاقات میں وزیر مواصلات مراد سعید نے چینی انجینئرز کی محنت، عزم اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر مواصلات نے سی پیک اتھارٹی کے قیام سے متعلق بھی چینی وفد کو آگاہ کیا، سی پیک کے علاوہ وزیر مواصلات کا کشمیر کے معاملہ پر چینی حکومت کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں