چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ لندن پہنچ گئے

 

پبلک نیوز: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ لندن پہنچ گئے۔ اعلیٰ برطانوی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر اعلیٰ برطانوی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف برطانوی حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی حکام کے درمیان جیو سٹرٹیجک صورتحال، دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر بھی زیر بحث آئیں گے۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں