پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم

اسلام آباد(پبلک نیوز) بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں پاک فوج کے میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے گئے۔ خاران، نوشکی، چمن، زیارت اور آواران میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج اور مفت ادوایات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آواران میں ڈیڑھ سو خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم بھی کی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پاک فوج کے میڈیکل کیمپ قائم کردیئے گئے۔ خاران، گلستان، نوشنکی، نصیرآباد، چمن، زیارت اور آواران میں قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع آواران کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹرز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ خواتین اور بچوں سمیت 35 سو مریضوں کوعلاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مریضوں کو ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور ہیپاٹائٹس کی جانچ کے ساتھ ساتھ سو سے زائد انکھوں کے آپریشن بھی کیے گئے ہیں ڈیڑھ سو سے زائد خاندانوں کو مفت راشن کی تقسیم بھی کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ہدایت پر قائم کیے گئے کمیپ کا مقصد بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں رہائشیوں کو طبی سہولیات مہیا کرنا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں